اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-189 راجن پور 3سے آزاد امیدوار شمشیر علی مزاری 83 ہزار 74 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ریاض محمود خان مزاری 72 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 51.73 فیصد رہا۔











