اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-186 ڈی جی خان 3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری 99 ہزار 870 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سجاد حسین 97 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 54.79 فیصد رہا۔











