این اے 196 قمبر ،شہداد کوٹ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامیاب

10

اسلام آباد,9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر ، شہداد کوٹ ون سے پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85ہزار 370  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری  غیر  سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے  امیدوار ناصر محمود 34ہزار 499 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 34.89 فیصد رہا۔