اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224 سجاول سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار سید ایاز علی شاہ شیرازی ایک لاکھ 34 ہزار 6 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار مولوی محمد صالح الحداد 15 ہزار 314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 46.72 فیصد رہا۔











