این اے 237 کراچی شرقی تھری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار اسد عالم نیاز ی 40ہزار 836 ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے237 کراچی شرقی  تھری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار اسد عالم نیازی 40 ہزار 836  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار  ظہور الدین 33 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  35.66 فیصد رہا۔