اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 کراچی شرقی فور سے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار 54ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سیف الدین 36 ہزار 280ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب30.49فیصد رہا۔











