این اے 52 راولپنڈی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کامیاب

24

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 52 راولپنڈی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے راجہ پرویز اشرف ایک لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی 91 ہزار 547  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.48 فیصد رہا۔