این اے ۔265 پشین سے جمعیت علماء اسلام پاکستان  کے امیدوار فضل الرحمن 52 ہزار 429 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

59

اسلام آباد,9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔265 پشین سے جمعیت علماء اسلام پاکستان  کے امیدوار فضل الرحمن 52 ہزار 429 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار  خوشحال خان کاکڑ 31 ہزار 436 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔