اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔83سرگودھا 2سے آزاد امیدوار اسامہ احمدمیلہ ایک لاکھ36ہزار566ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن شاہ نوازرانجھا 98ہزار700ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.55فیصد رہا۔











