حلقہ این اے ۔154 لودھراں 1 سے آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون ایک لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

111

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔154 لودھراں 1 سے آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون ایک لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو  ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔