اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔172 رحیم یار خان 4سے آزاد امیدوار جاوید اقبال ایک لاکھ 29 ہزار 307 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں امتیاز احمد 84 ہزار 527 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











