حلقہ این اے ۔216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم جمیل الزماں 1لاکھ 24  ہزار 536   ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کےحلقہ  این اے ۔216 مٹیاری سے  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار مخدوم جمیل الزماں 1لاکھ    24  ہزار 536   ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بشیر احمد  80   ہزار  439  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے  ۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 53.83  فیصد رہا۔