حلقہ این اے 14مانسہرہ میں کل 582844 ووٹرز ہیں

21

اسلام آباد،03 فروری (اے پی پی):  2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  14مانسہرہ میں ووٹروں کی کل تعداد   582844ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد  312883ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 269961  ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 443 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے 118اور خواتین کے لئے 115 پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 210 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1396 ہے جن میں 752 مردوں کے لئے اور 644 خواتین کے لئے ہیں۔