اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے4۔ سوات۔ 3 سے آزاد امیدوارسہیل سلطان 88ہزار9ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارمحمد سلیم خان 20ہزار890ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب30.46فیصد رہا۔











