قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔28 پشاور ون سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار نور عالم خان ایک لاکھ38ہزار 389ووٹ لے کر کامیاب

18

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔28 پشاور ون سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان  کے امیدوار نور عالم  خان ایک لاکھ38ہزار 389ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری  نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ساجد نواز65 ہزار 119ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب61.06فیصد رہا۔