اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔42 سانگھڑ -3سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوارجام شبیر علی خان58 ہزار383ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار جام نفیس علی خان 47 ہزار 999 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 51.5 فیصد رہا۔











