اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-16 لوئیر دیر۔3سے آزاد امیدوار شفیع اللہ 31 ہزار 208 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ نواز خان 11 ہزار 525 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44.52 فیصد رہا۔











