سکھر،05 فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت اجلاس ، سکھر ڈویژن میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، بریفنگ بھی دی گئی ۔
پیر کو نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ر مقبول باقر کی زیر صدارت سکھر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمشنر سکھر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایہ گیا کہ سکھر ڈویژن گھوٹکی، سکھر اور خیرپور 3 اضلاع پر مشتمل ہے، ضلع گھوٹکی میں 2 قومی اور چار صوبائی نشستوں پر مقابلہ ہوگا ۔ ضلع سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر امیدوار اترے ہوئےہیں ، ضلع خیرپور میں تین قومی اور چھ صوبائی نشستوں پر انتخابات ہونگے ، سکھر ڈویژن میں مجموعی طور پر 3040256 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جبکہ گھوٹکی 856987، سکھر 823444 اور خیرپور 1359825 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر ڈویژن میں کل 2277 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، گھوٹکی میں 728، سکھر میں 643 اور خیرپور میں 906 پولنگ اسٹیشنز ہیں، گھوٹکی میں 260 نارمل، 261 حساس اور 207 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، سکھر میں 257 نارمل ، 220 حساس اور 166 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، جبکہ خیرپور میں 105 نارمل، 428 حساس اور 373 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
کمشنر سکھر نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایہ کہ عام انتخابات کے دوران سکھر میں 552 رینجرز ، 332 پاک آرمی اور 3290 پولیس اہلکارز تعینات ہونگے، خیرپور میں 1812 رینجرز، 1812 پاک آرمی اور 5171 پولیس اہلکارز ڈیوٹی دیں گے، اورگھوٹکی میں 1403 رینجرز، 300 پاک آرمی اور 3794 پولیس کے نوجوان تعینات ہونگے،جبکہ پاک فوج،رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ سکھر ڈویژن میں پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، آر او اور کیمپ آفس پر سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے، ساتھ ہی انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔سیکیورٹی پلان بن چکا جبکہ ٹرانسپورٹیشن پلان پر کام چل رہا ہے۔
سکھر ڈویژن میں عام انتخابات 2024 کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایہ کہ سکھر ڈویژن پر 7 قومی اور 14 صوبائی نشستوں پر 262 امیدوارو مقابلے میں اتریں گے،جبکہ سکھر ڈویژن میں 746 انتہائی حساس، 909 حساس جبکہ 622 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ ضلع سکھر کے 643 پولنگ اسٹیشنز کیلئے 3290 اہلکارز ڈیوٹی دیں گے، ضلع خیرپور کے 906 پولنگ اسٹیشنز پر 5171 اہلکارز تعینات ہونگے، اور ضلع گھوٹکی کے 728 پولنگ اسٹیشنز پر 3794 اہلکارز تعینات ہونگے۔ سکھر ڈویژن کے مجموعی 12255 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5222 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں، سکھر ڈویژن کے جس حلقے میں بھی نفری کی کمی کا سامنہ تھا اسکو پورا کردیا گیا ہے، سکھر ڈویژن میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی کیلئے کل 17841 عملہ تعینات کیا گیا ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 90 گاڑیوں کے ساتھ 4327 رینجرز اہلکار گشت پر ہونگے، جبکہ حساس و انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک آرمی کے 2914 اہلکارز ڈیوٹی دینگے، ڈی آئی جی سکھرنے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ سکھر ڈویژن میں 138 مقامات پر پریشان کن حالات ہوسکتے ہیں۔