سکھر،05فروری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ سکھرکے زیر اہتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشرا منصور کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر، مختیار کار،محکمہ روینیو ، میونسپل کارپوریشن ،محکمہ تعلیم، سول ڈیفنس سمیت سکھر کےشہریوں خواتین اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے بھارتی جارحیت اور کشمیری خود ارادیت کے لئے نعرے بازی کرتے رہے۔
ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو میڈم بشرا منصور نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دےپاکستان کا بچہ بچہ اپنے مسلمان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔