عام انتخابات 2024؛ حلقہ این اے44  ڈیرہ اسماعیل خان1، کل ووٹ 3لاکھ 91 ہزار 

38

اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی):  2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44، ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹروں کی کل تعداد 391882 ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 208481ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد  183401ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر358 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے126 اور خواتین کے لئے 115پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 117پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1172ہے جن میں 635 مردوں کے لئے اور 537خواتین کے لئے ہیں۔