گوجرانوالہ،08 فروری( اے پی پی): گوجرانوالہ کے پہلوان منفرد انداز میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ ستارہ پاکستان ریاض پہلوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر انٹری دی جبکہ ہاتھوں میں گرز اٹھائے، روایتی کرتا اور پگ پہنے پولنگ اسٹیشن پہنچے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر روایتی انداز میں لڈی بھی ڈالی،پہلوانوں کو روایتی انداز میں دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
ریاض پہلوان کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے ، تمام پہلوان مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔











