عام انتخابات 2024: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے حلقہ این اے 129 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

29

لاہور، 08فروری(اے پی پی): عام انتخابات 2024 کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے  لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جی او آر ٹو میں قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے حلقہ این اے 129، پی پی 171 کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا۔