قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔142 ساہیوال2   سے آزاد امیدوار عثمان علی  ایک لاکھ7ہزار496ووٹ لے کر کامیاب

51

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔142 ساہیوال2   سے آزاد امیدوار عثمان علی  ایک لاکھ7ہزار496ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 96 ہزار 125ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب53.74فیصد رہا۔