اسلام آباد،10فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔96 فیصل آباد 2سے آزاد امیدوار رائے حیدر علی خان ایک لاکھ 34 ہزار 485 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نواب شیر 92 ہزار 504 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 49.88 فیصد رہی ۔











