قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔138 اوکاڑہ 4سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  محمد معین وٹو ایک لاکھ 22 ہزار 678 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

28

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔138 اوکاڑہ 4سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد معین وٹو ایک لاکھ 22 ہزار 678 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں منظور احمد خان وٹو 79ہزار 692 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔