قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا  ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مختار احمد ملک کامیاب

16

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سرگودھا ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مختار احمد ملک ایک لاکھ 8 ہزار 714  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوارندیم افضل گوندل60 ہزار 472ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.09 فیصد رہا۔