ملک بھرسے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

16

اسلام آباد، 9جنوری ( اے پی پی ) : ملک بھر سے قومی اور چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی ترجمان نگہت صدیق نے ووٹ ڈالنے کی حوصلہ افزاءشرح کے ساتھ پولنگ کے پرامن انعقاد پراطمینان کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج مرتب کرنا ایک تکنیکی کام ہے جس کے لئے وقت درکار ہوگا ان کے مطابق عام انتخابات کے نتائج تیزی سے موصول ہورہے ہیں اور جلد یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔