کوئٹہ، 09 فروری(اے پی پی) بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جبکہ صوبائی اسمبلی کی51 نشستوں پر انتخابات مکمل ہونے کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
کوئٹہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 3 نشستوں پر کامیاب ہیں۔
فارم 47 کے مطابق پی بی 40 کوئٹہ تھری سے پیپلز پارٹی کے صمد خان 9 ہزار 225 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ایچ ڈی پی کے قادر نائل 5 ہزار 588 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی بی 45 کوئٹہ 8 سے علی مدد جتک 5 ہزار 671 ووٹوں کے ساتھ 34 امیدواروں میں سب سے آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے میر عثمان پرکانی 4 ہزار 346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی بی 44 کوئٹہ 7 سے عبید اللہ گورگیج نے 7 ہزار 125 ووٹ لئے ہیں جبکہ قریب ترین حریف نیشنل پارٹی کے میر عطا محمد بنگلزئی 6 ہزار 385 ووٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔











