نگران صوبائی وزیر صحت سے بکئی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبٹولوجی اینڈ اینڈوکرینولوجی(بائیڈ) کے وفد کی ملاقات

28

 

لاہور،6فروری(اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے بکئی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبٹولوجی اینڈ اینڈوکرینولوجی(بائیڈ) کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر نعیم افضل بھی موجود تھے۔وفد میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباسط اور سیکرٹری ڈاکٹر ذکی بن احمد و دیگر  شامل تھے۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وفد کے درمیان ڈائیبٹیز رجسٹری آف پاکستان بارے تبادلہ خیال ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی سربراہی میں ڈائیبٹیز رجسٹری آف پاکستان کے حوالے سے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،پاکستان کے تمام صوبوں کے وزرا صحت اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

 صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ہمیں ایک صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔