لاہور،5فروری ( اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی فیصل آباد کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن کورٹ،سکوائش کورٹ، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس روم، سنوکر روم، لانگ ٹینس کورٹ او ردیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بنائے کورٹس کا معائنہ کیا ،جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا ۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباداور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











