لاہور،08فروری(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آج پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا۔ انھوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اورتمام حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ووٹ لوگوں کا حق ہے،ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم عوام کا تحفظ کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ الحمد اللہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،اللہ خیر کرے گا،شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔











