پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی، 31گجرات 5 سے مسلم لیگ کے امیدوار شافع حسین 64 ہزار 132 ووٹ  لے کر کامیاب قرار

19

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی-31 گجرات 5سے مسلم لیگ کے امیدوار شافع حسین 64 ہزار 132 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار مدثر رضا 48 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42فیصد رہا۔