پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی ۔93 بھکر ۔5 سے آزاد امیدوار  محمد عامر عنایت شہانی 50 ہزار425 ووٹ  لے کر کامیاب

48

اسلام آباد،09فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی ۔93 بھکر۔5سے آزاد امیدوار  محمد عامر عنایت شہانی 50 ہزار425 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق   آزاد امیدوار محمد ضیا اللہ خان 45 ہزار580  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 67.61فیصد رہا۔