پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 13 راولپنڈی۔7 سے آزاد امیدوار ملک فہد مسعود 56 ہزار723ووٹ لے کر کامیاب

34

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 13 راولپنڈی۔7 سے آزاد امیدوار ملک فہد مسعود 56 ہزار723ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک عمر فاروق 24ہزار87ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب47.47فیصد رہا۔