پیرمحل میں عام انتخابات 2024  کے لیے  پولنگ کا عمل شروع

60

پیرمحل، 08 فروری (اے پی پی):پیرمحل این اے 107 اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

صوبائی اسمبلی میں پی پی 123 اور 124 پر ووٹرز ووٹ کاسٹ کررہے ہیں جبکہ این اے 107 میں 5 لاکھ 97 سو 87 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے فوجی دستے بھی موجود ہیں۔