کوئٹہ؛ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

15

 

کوئٹہ،05 فروری (اے پی پی): نیو پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سابق صوبائی وزیر نور احمد دمڑ سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں شامل شرکاءنے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے،خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام پرجس ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ہم اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و جبر زیادتی اور بربریت کی روک تھام کے لیے آواز اٹھائیں گے  اورہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اقوامِ متحدہ سمیت دنیا بھر کی تنظیمیں کشمیری عوام پر جاری بربریت کی روک تھام کے لئے اپنی آواز بلند کرئے۔