کوئٹہ۔ 29 فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئیں۔ نومنتخب اسپیکربلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی سے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے حلف لیا۔











