گورنر پنجاب کی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی کتاب “زبان یار من ترکی” کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت

45

لاہور 2 فروری( اے پی پی ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی کتاب “زبان یار من ترکی” کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنر پنجاب نے بانی ایشیا پیسفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر حسن خلیل  کا کتاب کی اشاعت میں کردار کو سراہا اور کہا کہ “زبانِ یارِ من ترکی “، پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔ زبانِ یارِ من” محض ایک کتاب نہیں بلکہ دو قوموں کے درمیان موجود بے پناہ محبت، احترام اور باہمی اشتراک کی ایک زندہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تصور بھٹہ نے اپنے قلم سے تاریخ، ثقافت اور دونوں ممالک کے مابین گہرے جذباتی بندھن کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔ اس سفرنامے کے ذریعے، مصنف نے ترکی کی زمین پر اپنے قدم رکھنے کے لمحات کو بیان کیا ہے، جہاں ہر گوشہ، ہر بستی اور ہر شہر پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ دوستی کی کہانیاں سناتا ہے۔

 تقریب سے مجیب الرحمٰن شامی ، عارف انیس ، توفیق بٹ ، عامر خاکوانی، ڈاکٹر خلیل حسن، خالد مسعود نے شرکاء سے خطاب کیا تقریب میں معروف شاعر اور کمشنر انکم ٹیکس رحمان فارس  بھی موجود تھے-