اسلام آباد،19 مارچ(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کل بروزبدھ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی06 ، کالام منفی 03،استور منفی 01 اوراسکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔