ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

0

اسلام آباد، 28 مارچ (اے پی پی ):ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو دو ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جوادعمر 2-6، 7-5، 10-6 سے فاتح رہے جبکہ سنگلز کے پہلے میچ میں طلحہ ابوبکر نے 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔

ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز ملیشیا کے شہر کوچنگ میں 30 مارچ تک جاری ہیں۔