بھکر؛ یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب ، پولیس ، رسیکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

26

بھکر ، 23 مارچ(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی یوم پاکستان کے سلسلہ میں مختلف تحصیلز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی جس میں مختلف محکموں کے افسران کے علاؤہ سکول کے بچے اور اہل بھکر نے شرکت کی۔

 تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او محمد نوید تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پرچم کشائی کی۔ پولیس اور رسیکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ،انجمن تاجران طلبا طالبات،میڈیا نمائندگان کے علاؤہ مختلف محکموں کے آفسران اور اہل بھکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سکولز کے بچوں نے تقریر اور مختلف ٹیبلو پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید  کا کہنا تھا آج کے دن قرار داد پاکستان پیش کی گئی، آج تجدید عہد کا دن ہے وعدہ کرتے ہیں ،ہم ملک پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب میں سکولز کے بچوں نے ملی نغمے، ٹبلیو شو پیش کیے اور حاضرین کے دل جیت لیے۔