بہاولنگر؛ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

18

بہاولنگر ( اے پی پی ) بہاولنگر رمضان المبارک میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 19844 دوکانوں و سیل  پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی 281  ناجائز منافع خور گرفتار 52 ایف آئی آرز کا اندراج 2 دوکانیں سیل کردی گئیں جبکہ ناجائز منافع خوری کرنیوالے  دوکانداروں کو 23 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بتایا کہ ضلع بھر میں 50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں شہری اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ 1718 پر درج کروائیں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا۔