بہاولنگر؛ یوم پاکستان کے حوالے سے نجی سکول میں رنگارنگ تقریب منعقد

0

 

بہاولنگر،23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کے حوالے سے  نجی  سکول میں رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں طلباء والدین ، اساتذہ نے شرکت کی۔  تقریب میں قرارداد پاکستان کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے ٹیبلو پیش کئےگئے اور تقاریر کیں۔

بچوں نے اپنی تقاریر میں بتایا کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ہو جو بعد میں جلسے کی صورت اختیار کر گیا اس اجلاس میں ایک قرار دادپیش کی گئی جو بعد میں قرارداد پاکستان کہلائی ، یہی قرارداد قیام پاکستان کی بنیاد بنی ۔

بچوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لئے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔ سکول پرنسپل مسسز نبیلہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےطلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی  کیلئے میڈلز تقسیم کئے، خصوصی دعا کے بعد قومی ترانے سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔