خواتین کا عالمی دن، فوجی فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم میں  رنگارنگ تقریب منعقد  

21

بہاولنگر،08 فروری ( اے پی پی ): خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے فوجی فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم میں  رنگارنگ تقریب منعقد  ہوئی ، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر فوجی فاونڈیشن کی جانب سے خصوصی طور پر عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے قومی ترانہ  شائع  کیا  گیا ، یہ نغمہ فوجی فاونڈیشن کے آفیسر ڈاکٹر عطاء نے لکھا اور معروف نوجوان کلاسیکل گلوکار راجہ حامد علی نے گایا ،دونوں آرٹسٹ پہلے بھی کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

تقریب میں فوجی فاونڈیشن کی طالبات نے پاکستان کی محنتی اور بہادر خواتین کو اپنی پرفارمینس میں بہت خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ کسی بھی ملک کی  تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ذاہدہ شاہین نرسنگ سکول بہاولنگر کی پرنسپل تھیں جو کہ ایک  مشہور و معروف سماجی کارکن بھی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں عورتوں کے کردار اور ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خوبصورت انداز میں تقریب منعقد کرنے پر فوجی فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم بہاولنگر کیمپس کی کاوش کو سراہا۔