خیرپور:گورنمنٹ کالج فار ویمن میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد

8

 

خیرپور،23مارچ(اے پی پی):گورنمنٹ کالج فار ویمن میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے کی ،  تقریب میں کالج کی طالبات نے پاکستان کی اہمیت اور ملک کی آزادی پر تقریریں کیں، اسکے بعد طالبات نے پاکستان کی آزادی پر ٹیبلو پیش کئے جسکو دیکھ کر اساتزہ اور طالبات نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

 کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جرات مندانہ قیادت میں مسلمانوں نے اپنا ملک پاکستان حاصل کیا۔ جہاں مسلمانوں کو ہر قسم کی مذہبی سیاسی اور سماجی اعتبار سے آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ  23مارچ کو ہم یہ تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ اپنے عظیم وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور انکی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔