ریزن آرٹ کا بڑھتا رجحان  ریزن سے کونسی اشیاء بنائی جا سکتی ہیں

2

اسلام آباد، مارچ 27 (اے پی پی): ریزن آرٹ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو نہ صرف نوجوان فنکاروں کو اپنی طرف مائل کر رہا ہے بلکہ مارکیٹس میں ریزن کے زیورات، برتن اور سجاوٹ کی اشیاء کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔

ریزن آرٹ ایکسپرٹ ثناء حمید کا کہنا ہے کہ ریزن آرٹ ایک منفرد آرٹ ہے جسکا رجحان اس لیے بھی بڑھ رہا ہے کہ اس کے ذریعے مختلف قدرتی اشیاء کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اپنی مرضی کے منفرد فن پارے بنواۓ جا سکتے ہیں۔

اس میں لکڑی، سمندری سیپ، پھولوں، تصویروں، کیلیگرافی، سکرپٹ، کاغذ اور دیگر اشیاء کا استعمال کر کے ڈیکوریشن پیس، برتن، بک مارکس، فوٹو ایلبم، زیورات اور فرنیچر بنایا جاتا ہے۔