سرگودھا؛ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ظفر پادری

19

سرگودھا،20 فروری (اے پی پی ): ظفر پادری نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے گفتگوکرتے ہوئے  کیا۔ ظفر پادری نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی جس پر مسیحی، مسلمانوں کے علاوہ تمام اقلیتوں کے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ انکا ایک الگ ملک پاکستان کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔

ظفر پادری نے کہا کہ ہمارے ملک کے صدر، وزیر اعظم اور سب وزیر اعلیٰ کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ سب سلامتی کے ساتھ رہیں یہی وجہ ہے کہ ہم سب اقلیتیں مل کر یوم پاکستان منا رہے ہیں۔