سکھر،03مارچ(اے پی پی):لب مہران فیری پوائنٹ پر فیری سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، افتتاحی تقریب میں شہریوں اور صحافیوں سمیت سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل منیجر سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن امتیاز علی شاہ اور اسسٹنٹ منیجر راحیل احمد نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، افتتاح کے بعد صحافیوں اور سیاحت سے وابستہ افراد کو کشتی پر بٹھا کر دریائے سندھ کی سیر کروائی گئی۔