سکھر:ایس ایس پی نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

0

 

سکھر,19مارچ(اے پی پی) ایس ایس پی نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیانئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کو ایس ایس پی آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،بعد ازاں ایس ایس پی نے آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض منصبی محنت، لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا،سکھر ایک پر امن ضلع ہے ہم ملکر کوشش کریں گے کہ سکھر میں اسی طرح امن کی فضاء برقرار رہے،میری ترجیحات میں قانون کی حکمرانی، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور خاص طور پر منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انسداد جرائم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور سکھر کا روایتی امن ہر صورت میں بحال رکھیں گے۔