کوئٹہ، 09 مارچ (اے پی پی ):پاکستان پپپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،بلوچستان میں پاکستان پپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدرآصف علی زرداری کے مدمقابل امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملے گا۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدارتی انتخاب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام سے رابطے میں ہیں، امید کرتے ہیں وہ اپنا ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی اپنی روایات ہیں اسی بناءپر جے یو آئی کے دوستوں کے پاس بھی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی بلوچستان کے لئے اٹھارویں ترمیم اور آغاز حقوق بلوچستان پیکج تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔